سام سنگ سربراہ لی جے یونگ مالیاتی خردبرد کیس میں بری

ویب ڈیسک: سام سنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین لی جے یونگ کو عدالت نے مالیاتی خردبرد کیس میں عدالت نے بری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے استغاثہ کے بیانات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا گیا ہے کہ لی جے یونگ سام سنگ کمپنی کے مالیاتی مسائل کی ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث نہیں۔
یاد رہے کہ لی جے یونگ پر مالیاتی مسائل کے ایک سکینڈل میں 2015ء کو کیس دائر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو