پاکستان نے 2 کانسی ک

مارشل آرٹس چمپئن شپ، پاکستان نے دو کانسی کے تمغے جیت لئے

ویب ڈیسک: ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ میں پاکستان نے دو کانسی کے تمغے جیت لئے ہیں۔ ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ سات سے دس دسمبر تک بنکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دو دو کانسی کے تمغے اپنے نام کر لئے ہیں۔
پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہزیب خان نے 83.9 کے جی کے مقابلوں میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹس میں دو کانسی کے تمغے حاصل کئے اس چمپئن شپ میں کل 38 ممالک نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان