مالی بحران

جیلیں بھی مالی بحران کاشکار،حکومت سے فنڈزمانگ لئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی جیلوں کو بھی مالی بحران نے گھیر لیا محکمہ جیل خانہ جات نے مرد و خواتین قیدیوں کو پینے کا صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت سے فوری فنڈز طلب کرلئے ہیں نگران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہدایت اللہ آفریدی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور سنٹرل جیل عمومی طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ ججز اور دیگر اعلی عہدیدار اچانک دورے کرتے ہیں اور مردوخواتین قیدیوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں
ان قیدیوں کو خوراک اور حفظان صحت کا معیار صفائی، طبی سہولیات، قیدیوں کی رہائشی سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے ضلعی جیلوں سمیت صوبے کی تمام جیلوں میں پینے کے پانی اور ادویات کی عدم دستیابی کا مسئلہ ہے جن کا ازالہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ضلعی جیلوں کو فنڈز کی شدید کمی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے ہدایت اللہ آفریدی نے درخواست کی ہے کہ صوبائی حکومت کو بجٹ سے قبل محکمہ جیل خانہ جات کی مالی مشکلات سے آگاہ کررہا ہوں تاکہ فنڈز کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم