ماڈل حسنین لہری نے لوجین کو پروپوز کر کے سب کو حیران کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی ماڈل حسنین لہری نے نیٹ فلیکس کے دبئی بلنگ کے آٹھویں سیزن میں ساتھی لبنانی ریئلٹی ٹی وی سٹار لوجین ایل کے اڈاڈا کو پروپوز کر کے سب کو حیران کر دیا۔ حسنین لہری کے اس اقدام نے نہ صرف ساتھی اداکارہ بلکہ سامعین اور مداحوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ سین تھا نیٹ فلیکس کے دبئی بلنگ سیزن 2 کی آٹھوِیں قسط کا، جب ماڈل حسنین لہری نے دوران شو امریکی ماڈل لوجین ایل جے اڈاڈا کا ہاتھ تھام کر انہیں پروپوز کیا۔ اس پر سامعین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ حسنین لہری نے سیزن کی ساتویں قسط میں انٹری دی ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ شو کے دوران انہوں نے اپنی دوست ماڈل لوجین اڈاڈا سے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
ماڈل حسنین لہری نے جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے لوجین کو اپنی خوابوں کی ملکہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ سیزن کا اختتام حسنین لہری کا دوستوں کے سامنے لوجین کو پروپوز کرنے کے ساتھ ہوا۔
ماڈل حسنین لہری کی جانب سے امریکی ماڈل کو منفرد اور خوبصورت انداز میں پروپوز کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض مداحوں کی جانب سے حیرت جبکہ بعض کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں حسنین لہری کا شمار ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ حسنین لہری کا کہنا تھا کہ جب تک وہ ماڈل لوجین سے ملے نہیں تھے کبھی پریوں کی کہانیوں پر یقین نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان