شاہد آفریدی مبارک ہو شاہین

مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں ، شاہد آفریدی

پی ایس ایل سے پہلے لاہور قلندرز کی کپتانی سنبھالنے سے منع کرنے والے شاہد آفریدی بھی شاہین شاہ آفریدی کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نےشاہین آفریدی کی طرز قیادت کی بھی تعریف کی۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو فائنل میں ہرا کر پی ایس ایل 7 کی ٹرافی اٹھائی تو شاہد آفریدی نے تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی بڑی ٹرافی جیتنے والے کم عمرکپتان قرار

انہوں نے کہا کہ مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں بلکہ قلندرز کا پورا اسکواڈ ہی چیمپئن ہے۔ یہاں تک کہ پورا لاہور اس جیت کا حق دار تھا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

یاد رہے کہ ایونٹ کے آغاز سے قبل جب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد کی تو شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ میں نے شاہین کو کپتانی سنبھالنے سے منع کیا لیکن وہ بھی میری طرح پٹھان ہے اور کسی کی نہیں سنتا۔