متاثرین بارش کی بلا تاخیرامداد کی ضرورت

خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر شفاف بنیادوں پربارش سے متاثرہ شہریوں اور گھروں کا ڈیٹا ا ب تک موصول ہوگیا ہوگا۔ اس ضمن میں صوبائی مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی جانب سے خصوصی ٹاسک مرتب کردیا گیاہے جس پر آن لائن تفصیلا ت جمع کرائی گئی ہوں گی وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی تباہی سے زخمی ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی اس میں شامل ہو گا زخمی شہریوں کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا جس کے لئے میڈیکل بورڈ بنائے جائیں گے جس کا تقاضا ہو گا کہ مرتب شدہ رپورٹ کی کسی دوسرے ذریعے سے بھی تصدیق کا طریقہ کار اختیار کیاجائے تاکہ شکوک و شبہات کی گنجائش نہ رہے حالیہ بارشوں میں گھر اور کمرے گرنے اور اس سے حادثات کی کافی اطلاعات ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کی خاطر خواہ مدد کا بھی اعلان کیا گیا تھا س ضمن میں جتنا جلد عملی قدم اٹھانا ممکن ہو اتنا ہی بہتر ہوگا اگرچہ بارشوں سے گرنے والے گھروں او اس دوران زخمی ہونے والوں کے حوالے سے رپورٹ باثبوت ہی ہوں گے اور اس ضمن میں متاثرین کوکسی دستاویزاور دیگر شواہد کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ سب کچھ سامنے اور نظر آنے والی چیز ہی ہے لیکن اس کے باوجود عاقبت نااندیش عناصر کی جانب سے ملی بھگت اور جلعسازی کا امکان ماضی کے تجربات کی بناء پر ظاہر کرنے کی پوری گنجائش موجود ہے ہمارے تئیں حقیقی طور پرمتاثر ہونے والوں سے بصورت تصاویرویڈیو اور علاج معالجے کی دستاویزات سمیت علاقے کے عمائدین کی جانب سے گواہی و تصدیق کاعمل بھی کروایا جانا چاہئے تاکہ سرکاری اہلکاروں کے سروے کی مزید تصدیق ہو اور شفافیت کے تقاضے پورے ہوں۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا ، نیا پنڈورہ باکس