10 ججز کے تبادلوں

مختلف اضلاع میں تعینات 10 ججز کے تبادلوں کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات 10 ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تبدیل ہونے والے ججز میں2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،2سینئر سول جج اور6سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار انعام اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ عاصم کو سوات سے پشاور اور عالمگیر شاہ کو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کر دیا گیا ہے اسی طرح سینئر سول جج عبدالحسن مہمند کو کرک سے دیر پائیں ( تیمر گرہ ) اور محمد جمشید کو دیرپائیں سے تبدیل کرکے اگلی تعینات تک پشاورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ تبدیل ہونے والے سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹس میں رئیس خان کو لنڈی کوتل خیبر، سریر شاہ کو تخت بھائی مردان محمد رئیس کو پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان ، محمد اسحاق مروت کو ضلع مہمند، انعام اللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی، شہاب فہیم کو مٹہ سوات تبدیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور