download 252

مردان ،منشیات کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران کا آگاہی واک

ویب ڈیسک(مردان) آئس کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران نے آگاہی واک کیا ۔واک کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران تنظیم کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ اور ڈی پی او زاہد اللہ کررہے تھے ۔واک کے شرکا نے کچہری چوک سے پاکستان چوک تک مارچ کیامردان واک میں تاجروں اورعوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری

اس حوالے سے ڈی پی اومردان کا کہنا تھا کہ آئس نوجوان نسل کے لیے زہرقاتل ہے ۔موت کے سوداگروں کے خلاف عوام پولیس سے تعاون کریں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر منشیات کے روک تھام میں تعاون کرینگے ۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا وقت کا تقاضاہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز