مشاورت مکمل، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاتون ڈپٹی سپیکر لانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کمیٹی نے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں خاتون ڈپٹی سپیکر لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ 15 تا 20 افراد ہونے کا امکان ہے۔ ان کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائی جا رہی ہے اور ان کی منظوری کے بعد کابینہ ممبران کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
دوران مشاورت صوبائی کابینہ میں مشیروں کے انتخاب کے بارے میںِ بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشیروں کے لیے سابق ممبران کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب خیبر اب کی بار صوبائی اسمبلی میں خاتون ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کی بازگشت بھی سنائی دینے لگی ہے۔ اس منصب کیلئے جنرل نشست پر منتخب ثریا بی بی کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا