Untitled 2

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں کی وفاقی ہسپتالوں میں کام چھوڑنے کی دھمکی

اسلام آباد: مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں نے وفاقی ہسپتالوں میں کام چھوڑنے کی دھمکی دے دی،48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، ڈاکٹر شیر عالم نے کہا کہ اس کے بعد ایکشن نہ لیا گیا تو کام چھوڑ دیں گے،

صدر وائے ڈی اے پولی کلینک کے مطابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے رسک الاؤنس کو منظور نظر افراد میں بانٹنا شرمناک عمل ہے،انتظامیہ کی جانب سے اپنے لوگوں کو ڈاکٹرز ظاہر کرکے فہرست میں نام ڈالوائے گئے،حکومت کی جانب سے منظور 897 افراد کی فہرست میں میرٹ کی خلاف ورزیاں کی گئیں،

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

ڈاکٹر عزیر نے کہا کہ بے ضابطگیوں پر آواز اُٹھانے والوں کو شوکاز نوٹسز ملنا آمریت ہے،ہسپتالوں میں جان خطرے میں ڈال کر کام ہم کرتے ہیں، رسک الاؤنس پر حق کسی اور کا کیسے ہوسکتا ہے، ڈاکٹر فضل ربی کے مطابق اگر انتظامیہ کی جانب سے فی الفور شوکاز نوٹسز واپس نہیں لیے جاتے تو نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع ہوگا،وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر نائلہ اسرار کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ