گاڑی پر لال رنگ پھینک

مظاہرین کا انوکھا احتجاج، انتھونی بلنکن کی گاڑی پر لال رنگ پھینک دیا

ویب ڈیسک: مظاہرین نے انوکھا انداز اپنا کر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی گاڑی پر لال پھینک دیا۔
مظاہرین انتھونی بلنکن کے گھر کے باہر فلسطینیوں کا خون بہانا بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے کہ امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی گاڑی باہر نکلی تو مظاہرین نے گاڑی پر لال رنگ اُچھال دیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین انتھونی بلنکن کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور جب بلنکن کی گاڑی نکلی تو مظاہرین نے گاڑی کے راستے میں لال پینٹ انڈیل دیا۔
فلسطینی جھنڈے پہنے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور امریکا کو ساتھ دینے پر جنگی مجرم قرار دیا۔
مظاہرین نے امریکی سیکرٹری خارجہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کا خون بہانا بند کیا جائے اور اس جرم میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا سلسلہ روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی