مقدمات کی تفصیلات فراہمی، سابق پی ٹی آئی وزراء کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء, ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے درخواست دائر کردی۔ سابق ممبران اسمبلی کے لئے درخواست علی زمان ایڈوکیٹ نے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف جتنے مقدمات درج ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں، سابق ممبران اسمبلی پاکستانی شہری ہیں اور ان کوتمام آئینی اور قانونی حقوق حاصل ہیں۔ درخواست کے مطابق سابق ممبران اسمبلی کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے بند کئے جائیں اور ان کے فیملی ممبرز کو ہراساں نہ کیا جائے۔
وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مزید بتایا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، نگران صوبائی حکومت شروع دن سے جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ اس کے علاوہ نگران صوبائی حکومت الیکشن کے انعقاد میں بھی ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم