ملا برادر نے اپنی موت کی تردید

ملا برادر نے اپنی موت کی تردید کے لئے آڈیو پیغام جاری کردیا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اپنی موت بارے افواہیں سن کر طالبان کے ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایک آڈیوبیان جاری کیا ہے جس میں وو کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور تندرست ہیں۔عبدالغنی برادر نے اپنے آڈیو پیغام میں اپنی موت کی افواہوں کو "جعلی پروپیگنڈا” ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

واضح رہے کہ سوشل میڈیاخاص طور پر بھارت میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ملا برادر صدارتی محل میں طالبان کے آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

برادر نے ویڈیو پیغام میں کہا ، "میری موت کے بارے میں میڈیا میں خبریں آئی تھیں۔”پچھلی کچھ راتوں سے میں دوروں پر ہوں۔ اس وقت میں جہاں بھی ہوں ، ہم سب ٹھیک ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ میڈیا ہمیشہ جعلی پروپیگنڈا شائع کرتا ہے۔ لہذا ، ان تمام جھوٹوں کو بہادری سے مسترد کریں ،ہمارے درمیان کوئی مسلہ نہیں ہے ۔ملا برادر کا یہ پیغام طالبان کی سرکاری ویب سائٹوں پر پوسٹ کیا گیاہے ۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار