احتجاجی مظاہرہ

ملاکنڈ میں نوجوان کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران دوکانیں اور مین جی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے دو گھنٹوں تک بند رکھا۔
مقتول کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ احتجاج کیا جبکہ جنازہ مقررہ وقت کے بعد ادا کیا گیا۔
مقتول کے ورثاء اور تاجر برادری نے مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ کل مقتول عطاء اللہ کو دو ملزمان نے قتل کیا تھا جس میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو چکا ہے۔
مظاہرین نے جلد ازجلد دوسرے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر کے ملاکنڈ انتظامیہ کو دو دن کا الٹی میٹم دیدیا۔
مقتول کے ورثا اور تاجر برادری کی انتظامیہ سے بات چیت کے دو گھنٹے بعد سڑک کو کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک