ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ملک احمد خان بھچر جبکہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے عہدہ کیلئے معین ریاض قریشی کو نامزد کر دیا گیا۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو حلف لینے نہیں دیا جا رہا جو افسوسناک ہے۔
یاد رہے کہ میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے سربراہ سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی عارضی طور پر کی۔
صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق میاں اسلم اقبال ہی حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ