06df2ff3 60ff 4268 99d0 d4e3f97e96c1

منتخب اراکین اسمبلی کے سال 2018 کی ٹیکس تفصیلات جاری،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ویب ڈیسک(اسلام آباد):ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا، مونس الہٰی نے 51 لاکھ 68 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا، شہریارآفریدی نے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے انکم ٹیکس دیا.

بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپےٹیکس اداکیا، آصف زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا، حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا،

شاہد خاقان عباسی نے 24 کروڑ 20 لاکھ 98 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا، نجیب ہارون نے 14 کروڑ 36 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے 2 لاکھ 16 ہزار 800روپےٹیکس دیا.

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3 لاکھ 67 ہزار460 روپےٹیکس دیا، اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ90 ہزار 916 روپےٹیکس دیا، چودھری تنویراحمد نے 32 لاکھ 38 ہزار733 روپےٹیکس دیا-وزیردفاع پرویزخٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار899 روپےٹیکس دیا، وفاقی وزیر غلام سرور نے10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے ٹیکس دیا، وفاقی وزیرمراد سعید نے 3لاکھ 74 ہزار728 روپے ٹیکس دیا-وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018 میں زیروٹیکس دیا، وفاقی وزیر علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار191 روپے ٹیکس دیا، فواد چودھری نے 16 لاکھ 98 ہزار651 روپے ٹیکس دیا.

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2018 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے ٹیکس ادا کیا۔ مراد علی شاہ نے کمپنی کے ذریعے 63 لاکھ 54 ہزار 761 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 89 ہزار 48 روپے ٹیکس ادا کیا اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔