مون سون

مون سون کیلئے 10 اضلاع انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے

ویب ڈیسک: محکمہ ریلیف و بحالی خیبرپختونخوا نے مون سون کنٹی جنسی پلان 2023 تیار کرلیا۔ پلان کے مطابق دس اضلاع چترال اپر، چترال لوئر، سوات، ڈی آئی خان، ٹانک، چارسدہ، نوشہرہ، کوہستان اپر، شانگلہ اور دیر اپر کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جن میں چھ دیگر اضلاع مالاکنڈ، دیر لوئر، تور غر، کوہستان لوئر، کولائی پالاس کوہستان، اور پشاور کو ہائی رسک کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
محکمہ ریلیف تمام سٹیک ہولڈرز کی سفارشات سے پلان کومؤثر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مشینری اورامدادی سامان فراہم کردیا۔ سیکرٹری ریلیف عبدالباسط کے مطابق بوقت ضرورت دیگر امدادی سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ سیکرٹری ریلیف کے مطابق محکمہ ریلیف کے زیرانتظام صوبے بھرمیں فرضی مشقیں جاری ہیں۔ محکمے نے پانی کی سطح کو مانیٹر کرنے کیلئے قبل از وقت وارننگ دینے کیلئے سات اہم پوائنٹس 5 دریاؤں اور 2 نالوں پر فلڈ ارلی وارننگ سسٹم نصب کیا ہے۔ ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے پانی کی خطرناک سطح پر پہنچنے ہی سسٹم الرٹ سگنلز پیدا کرتا ہے ارلی وارننگ سسٹم پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ساتھ مربوط رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط