قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم

مہمان ٹیم مظبوط ہے لیکن ہم فائٹ کرکے انھیں ٹف ٹائم دیں گے: بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور بھر پور فائٹ کرکے اچھے نتائج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا تیاری اچھی ہے، ہوم سیریزکی اہمیت جانتے ہیں، کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پرفوکس کیا، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے، ایک کو کورونا ہوا لیکن یہ کھیل کاحصہ ہے، پروفیشنل کھلاڑیوں کا ایک فارمیٹ سے دوسرے میں جانا مشکل نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کو ‘بینو قادر ٹرافی’ کا نام کیوں دیا گیا؟

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹیم فائنل نہیں، اس حوالے سے صبح وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، بس کرکٹ پر فوکس ہے، ٹیم بہترین پرفارمنس دے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ آسڑیلیا کو آسان نہیں لے سکتے یہ ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اپنا مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، پراعتماد ہوں بھر پورفائٹ کرکےنتائج دیں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔