ن لیگ

امریکا کو مداخلت کی دعوت دینا ملکی خودمختاری کےخلاف ہے، ن لیگ

ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا کو ملکی انتخابات میں مداخلت دعوت پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔
لاہور میں عطاءتارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے،۔
عطاءتارڑ نے کہا کہ میڈیا پر چلائے گئے غیر حتمی نتائج کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہم الیکشن کمیشن کے ترجمان نہیں مگر یہ قوانین ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے بلاوجہ کی انارکلی اور انتشار پھیلا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا دماغ ہی انتشار پھیلانے کا ہے اگر یہ کسی چیز کے ماہر ہیں اور شاباشی کے مستحق ہیں تو انتشار فتنہ و فساد پھیلانے اور ملک کو معاشی تباہ کرنے کے ہیں۔
آج تک کس جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کسی اور ملک سے کہ وہ ہمارے انتخابات میں مداخلت کرے؟ اس کا مطلب ہے کہ اآپ امریکا کے غلام ہیں آپ کو وہاں سے فارن فنڈنگ آتی ہے اور آپ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی ملک کو مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے یہ کہنا آؤ امریکا میری مدد کرو، اب وہ ”ایبسلوٹلی ناٹ“ کہاں گیا؟ ”ہم غلام نہیں ہیں“ کہاں گیا؟ اس طرح کسی ملک کو دعوت دینے کا کیا مطلب ہے؟ یہ امریکن ایجنٹس ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی