لتا کے انتقال پر سلمان خان

’نائٹنگل آف انڈیا‘ کے انتقال پر سلمان خان بھی غمزدہ

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان بھی لیجنڈری گلوکارہ کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر غمزدہ ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے لتا منگیشکر کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔

سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم سب کو ہماری لتا جی کی کمی بہت محسوس ہوگی لیکن آپ کی آواز ہمارے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں:لتا دیدی کی موت پر غمزدہ ہوں ،نریندر مودی

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کسی ایوارڈ شو کی ہے جس میں سلمان خان اور لتا منگیشکر اسٹیج پر موجود ہیں اور گلوکارہ مائیک میں کچھ بول رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں اور آج بریچ کینڈی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔