ناقص اور ملاوٹی دودھ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون ، ایک گرفتار

ویب ڈیسک: ناقص اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈی سی پشاور کی ہدایت پر اے اے سی سیدہ زینب نقوی نے دیگر افسران کے ہمراہ ورسک روڈ پر جرندہ کلے میں دودھ فارم کا معائنہ کیا۔
اس دوران فارم میں موجود دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ دودھ کو خشک دودھ سے تیار کیا گیا ہے جبکہ ناقص صورتحال کا معاملہ اس کے علاوہ ہے۔
ناقص اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پر مالک کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور