نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ

نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا چوتھا راؤنڈ مکمل ، ثقلین نواز کی دس وکٹیں

کراچی میں کھیلے جانے والے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا چوتھا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔حنیف محمد ایچ پی سی گراؤنڈ میں سندھ انڈر 19 وائٹس اور سینٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ سندھ انڈر 19 وائٹس ثقلین نواز نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ پول بی کے میچ میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس اپنی دوسری اننگز میں 34.1 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔

آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے منیب واصف نے 70 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں، بلوچستان انڈر 19 بلیوز نے خیبرپختونخوا انڈر 19 بلیوز کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 21.1 اوورز میں دو وکٹوں پر 72 رنز بنا سکی جب بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ بلوچستان انڈر 19 بلیوز کے اوپننگ بلے باز باسط علی نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے ۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

ایک اور ڈرا میچ میں، اپنی پہلی اننگز 43.4 اوورز میں چھ وکٹ پر 120 رنز پر دوبارہ شروع کرتے ناردرن انڈر 19 بلیوز نے 55.5 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد آفتاب نے 123 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 96 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز کے بلال احمد 56 کے عوض چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔کاشف فرید اور محمد شان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز نے چھ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز بنائے ۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، 30 اوورز میں دو وکٹ پر 125 رنز پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سندھ انڈر 19 بلیوز نے سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کے خلاف 65 اوورز میں سات وکٹوں پر 235 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

سنٹرل پنجاب بلیوز کی جانب سے علی اسفند نے 58 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ، سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز نے 39.1 اوورز میں تین وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے جب میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ فرحان یوسف نے 93 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر، سندھ انڈر 19 بلیوز 12 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سرفہرست ہے۔ پول بی میں سندھ انڈر 19 وائٹس 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پانچواں اور آخری راؤنڈ 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔