Shan Shahid

والدہ سے محبت کرتا تھا اور یہ ہمیشہ رہےگی،اداکارشان

ویب ڈیسک(لاہور): ایک روز قبل انتقال کر جانے والی پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کے صاحبزادے شان شاہد نے والدہ کے بچھڑنے پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شان نے والدہ کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا لکھوں کیونکہ میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’والدہ کے بغیر تو دنیا بے معنیٰ سی لگ رہی ہے، مجھے کامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں والدہ کی شدید ضرورت محسوس ہوتی تھی، بس اب یہ امید ہے کہ ایک دن میں والدہ سے ضرور ملاقات کروں گا‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

شان نے مزید لکھا کہ ’میں والدہ سے محبت کرتا تھا اور یہ ہمیشہ رہے گی۔