جنرل منیجر بے ضابطگیوں پر معطل

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات کے جنرل منیجر بے ضابطگیوں پر معطل

ویب ڈیسک: واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات کے جنرل منیجر آصف سلیم بے ضابطگیوں پر معطل ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی نے احکامات جاری کردیئے۔
فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر ایچ آر اینڈ ایڈمن اینڈ پروکیورٹمنٹ آفیسر کا دفتر سیل کردیا گیا۔
کمیٹی کی سفارشات کے مطابق جنرل منیجر آصف سلیم پر غیر قانونی طور پر کئی آفیسران کو ترقی دینے کا الزام ثابت ہوگیا ،کمپنی کے قواعد وضوابط کے خلاف چیف ایگزیکٹیو کے علم میں لائے بغیر ترقیاں دیں ۔
جنرل منیجر کے اختیار کے غلط استعمال میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے کئی اہلکار بھی ملوث نکلے جنرل منیجر نے کمیٹی کا سامنا کرنے کے بجائے دفتر کا سارا ریکارڈ غائب کر دیا۔
چیف ایگزیکٹیوے جنرل منیجرآصف سلیم کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کا حکم دیدیا کمیٹی کی تمام سفارشات کو مزیدکارروائی کے لئے صوبائی حکومت کو ارسال کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی