وسیم اکرم

کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جانا چاہئے، وسیم اکرم

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2023 میں احمد آباد میں میچ نہ کھیلنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر ضروری تناؤ سے گریز کرنا چاہیے اور ان مقامات پر میچ کھیلنا چاہیے جہاں وہ شیڈول ہیں۔
وسیم اکرم نے پی سی بی کو غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے احمد آباد میں نہ کھیلنے جیسے غیر ضروری بیانات کی سمجھ نہیں آتی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے پوچھیں انہیں کوئی پرواہ نہیں، وہ وہیں کھیلیں گے جہاں انہیں کھیلنا ہے،انہوں نے کہا کہ جو موقف اختیار کیا جاتا ہے اگر اس پر قائم رہا جا سکتا ہے تو ٹھیک ورنہ تو اس قسم کی بات کرنے سے قبل سوچنا چاہئے، ہر کوئی اپنے ملک کے لیے محب وطن ہے لیکن میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ صرف ایک کھیل ہے۔ اسے ایک کھیل کے طور پر ہی لینا جانا چاہئے۔
پی سی بی نے احمد آباد میں کھیلنے کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کیے ہیں وہ بنیادی طور پر سیکورٹی وجوہات سے متعلق تھے تاہم بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لیے پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس سے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا