برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

ویب ڈیسک: ویب ڈیسک: برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق غیرملکی طلباء اپنی فیملیز کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔
واضح رہے وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق بین الاقوامی طلباء اب اپنے انحصاری پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔
پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام کے طلباء اس سے مستثنی ہوں گے۔
برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم ہجرت میں فیصلہ کن کمی کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں، اب نئے بیرون ملک مقیم طلباء اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ اسکالرشپس کے طلباء اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید