ٹرک ڈرائیور جاں بحق

چارسدہ روڈ پر ٹرک پل سے نیچے گر گیا، ڈرائیور جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ روڈ پر حادثہ، ٹرک ڈرائیور جاں بحق، تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ پر سیمنٹ سے بھرا ٹرک سیلاب میں بہہ جانے والے پل سے نیچے گر گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے ڈرائیور سید رحمان ولد اکبر جان عمر تقریبا 40 سال کا تعلق افعانستان سے ہے جبکہ اس واقعہ میں کوہاٹ کا رہائشی شاہ زیب زخمی بھِی ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو پانی سے باہر نکالا۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار