60747e4e37bcc

ٹی ایل پی احتجاج کےباعث وفاقی دارالحکومت آنےاورجانےوالے متعددراستےبند

ویب ڈیسک(اسلام آباد)مذہبی جماعت کےاحتجاج کےباعث وفاقی دارالحکومت آنے اورجانےوالےراستے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہےکہ شہری غیر ضروری سفرسےاجتناب کریں۔

اسلام آباد میں ڈھوکری چوک، بھارہ کہوں، کشمیر چوک، روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد، آئی جے پی روڈ سےمتبادل روٹس فراہم کر دیئےگےہیں۔

راول ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو، ایکسپریس روڈ، مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، سیون، نائن، ٹین اورالیون ایونیوٹریفک کےلیےکھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اتاترک ایونیو اور شاہر دستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

ترنول پھاٹک، اٹھال چوک، بہارہ کہو اور روات ٹی چوک بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے آمدورفت کےلیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

راولپنڈی کے لیاقت باغ اور ترنول میں سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اسلام آباد سے اسٹیڈیم روڈ جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس ہائی وے اور کشمیر چوک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

خیال رہےتحریک لبیک کادھرنا جماعت کے رہنما سعد رضوی کی گرفتاری کی بنا پر دیا جارہا ہے۔