pak china flags

پاک ،چین سفارتی تعلقات کو70 سال مکمل ،جشن منانےکافیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے کو شایان نشان انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 70 برس مکمل ہو جائیں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئے تھے تاہم رواں برس 2021 میں پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 70 برس مکمل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ باہمی سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر سرکاری طور پر آج ایک مجازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تاہم تقریب کا انعقاد آج بیک وقت بیجنگ اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مجازی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ چین کی نمائندگی چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی چین کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی سنگ میل کی تکمیل پر دونوں ممالک سال بھر تقریبات کا سلسلہ گرمجوش انداز میں جاری رکھیں گے۔