وزیراعظم عمران خان

پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئے جی ڈی آئی ایس، مہنگائی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی پر قانو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔