پختونخوا ضمنی انتخاب کی تیاریاں

پختونخوا ، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائیگی ہفتہ کے روز پولنگ عملہ میں پولنگ سامان تقسیم کیاجائیگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 22مردان، این اے 24چارسدہ اور این اے 31پشاور شامل ہیںان تمام حلقوں پر مجموعی طور پر 14لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے.
جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 8ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 42ہزار سے زائد ہے۔ اتوار کے روز پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی مجموعی طور پر 16امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، این اے 22مردان میں 4، این اے 24چارسدہ میں 4اور این اے 31پشاور میں 8امیدوار شامل ہیں۔ ان انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 979پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں .
جن میں مردوں کے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 429، خواتین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 351جبکہ 199پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں ۔ان پولنگ اسٹیشنوں میں مجموعی طور پر 745پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 234حساس قرار دیئے گئے ہیں۔انتخابی مواد بشمول بیلٹ پیپرز پریذائیڈنگ افسران کو ہفتہ کے دن حوالے کرکے ان کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کردیا جائیگا ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی