آفتاب شیرپاﺅ

پر امن انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے‘آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ پر امن انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ‘امیدواروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔
چارسدہ کے علاقہ ڈھکی میں پریس کانفرنس اور انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ پرامن انتخابات کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی پوری توجہ امن و امان پر مرکوز رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس کا زخم اب تک تازہ ہے جس کا نقصان ملک و قوم کو ہوا ہے‘اداروں کی مداخلت کے بغیر صاف و شفاف انتخابات کیے جائیں۔
گزشتہ انتخابات کی سلیکشن کے ذریعے مسلط کردہ حکومت نے ملک کا سیاسی معاشی اور معاشرتی نظام درہم برہم کر د‘عوام کھوکھلے نعروں والوں کو مسترد کرکے عوامی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں۔
آفتاب شیرپاﺅ کا مزید کہنا تھا نکہ عوام پارٹیوں اور امیدواروں کی کارکردگی کا موازنہ کر کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں ، اپنے مختصر دور وزارت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ،میگا منصوبوں کی تکمیل سمیت ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے،حکومت نے حالیہ مہینوں میں قدرتی گیس اور بجلی کے نرخوں میں متعددبار اضافہ کرکے غریب عوام کو پریشان کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی