آسٹریلیا کا پاکستان

پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کا پاکستان کو 450 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 233 رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر84رنز بنائے۔ عثمان خواجہ34اور اسٹیون اسمتھ43رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی۔ خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ5 رنز پر گر گئی۔ لبوشین بھی 18گیندوں پر2رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل دن کے آغاز پر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں271رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان