پلان تیار

انتخابات :پشاور میں ٹریفک روانگی برقرار کھنے کیلئے پلان تیار

ویب ڈیسک :8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پشاور ٹریفک پولیس نے بھی پلان تیار کرلیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سیکٹرز میں 3 ایس پی اور 11 ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفسر اور واڈنز بھی تعینات ہوں گے۔
ٹریفک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانگی بحال کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع