پلانٹ فار پاکستان

”پلانٹ فار پاکستان ”رواں سیزن 54 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر

حکومت پاکستان نے شجر کاری مہم کرتے ہوئے تمام صوبوں میں 22فروری کو ”پلانٹ فار پاکستان ”دن منانے کے احکامات جاری کردئے جبکہ رواں سیزن میں 54کروڑ پورے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10ارب درخت لگانے کی کوشش کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے اسی ضمن میں رواں برس بھی شجر کاری مہم شروع کی جائیگی جسکا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 22فروری کو کرینگے. رواں سیزن شجر کاری مہم میں 54کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 22فروری کو پلانٹ فار پاکستان کے نام سے منانے کا بھی حکم دیا گیا ہے اس روز تمام صوبائی حکومتیں اور ذیلی ادارے خصوصی تقاریب کا اہتمام کرینگی اور شہریوں میں شجر کاری مہم کی آگاہی سمیت انہیں اس عمل میں شریک کرینگی حکومت پاکستان نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کریں اور تقاریب منعقد کرتے ہوئے شہریوں کی شمولیت یقینی بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق