مشال یوسفزئی

پناہ گاہ میں سہولیات کی دستیابی مزید بہتر بنائیں گے،مشال یوسفزئی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر برائے عشر و زکواة ،سماجی بہبود اور ترقی خواتین مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ تمام پناہ گاہ میں سہولیات کی دستیابی مزید بہتر بنائیں گے۔
مشال یوسفزئی نے رمضان المبارک کا تیسرا روزہ افطار پناہ گاہ شاہ منصور صوابی میں کیا،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی ، پناہ گاہ شاہ منصور اور منشیات سنٹر صوابی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب افطاری پروگرام کا جائزہ لیا۔
ضلعی آفسر سوشل ویلفیئر ظفر خان نے مشیر وزیراعلی مشال یوسفزئی کو پناہ گرہوں میں مسافروں کو دی جانے سہولیات کے بارے میں بریف کیا۔
اس مو قع پر بات چیت کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام پناہ گاہوں کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہوں تاکہ عوام کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جا سکے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عوام دوست و فلاحی پالیسیوں کے تحت پناہ گاہوں میں افطاری کا اہتمام ہر ضلع میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے