چوک شادی پیر مضر پانی

چوک شادی پیر کے مکین گدلا اور مضر پانی پینے پر مجبور، متعلقہ محکمہ غائب

ویب ڈیسک :پشاور شہر کے گنجان آباد علاقے چوک شادی پیر کے مکین مضر صحت گدلا پانی پینے پر مجبور کر دیئے گئے، دو ہفتوں سے زیادہ گزر جانے کے باوجود شہر کے پانی اور سینیٹیشن کا ذمہ دار ادارہ متعدد مرتبہ شکایات کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندے بھی اس سلسلے میں کچھ کرنے سے قاصر ہیں انکا کہنا تھا کہ ہم بے اختیار ہیں، علاقے کے مکینوں اور سماجی کارکن ضیاء احمد صدیقی نے بتایا کہ علاقے کی تمام سیاسی قیادت اور متعلقہ محکمہ اس سلسلے میں لوگوں کی کوئی مدد نہیں کر رہے
حالانکہ ووٹ مانگنے گھر گھر پہنچ جاتے ہیں، اہل علاقہ کے مطابق چوک شادی پیر کا ٹیوب ویل بغیر آپریٹر کے چلایا جا رہا ہے اور عرصہ دراز سے اس کا پرسان حال کوئی نہیں ، ایک کونسلر نے ذاتی طور پر ٹھیک کرانے کی کوشش کی لیکن بے سود رہی اور متعلقہ محکمہ لوگوں کو گدلا، بدبو دار اور مضر صحت پانی پلا کر علاقے میں بیماریاں تقسیم کر رہا ہے۔ انہوں نے نگراں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ مسئلہ فوری حل کر کے اہل علاقہ کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے اور ڈبلیو ایس ایس پی کے نااہل افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی