چیمپئنز لیگ، لیورپول اور ریال میڈرڈ کا آج فائنل میں ٹکرائو

چیمپئنز لیگ کا فائنل آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلا جائیگا، جس میں لیورپول کی ٹیم کا ٹکرائو ریال میڈرڈ کے ساتھ ہوگا، لیور پول کی ٹیم اگر یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ساتواں موقع ہوگا جب وہ چیمپئن بنے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان جاندار فائنل مقابلے کو دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد کی سٹیڈیم آمد متوقع ہے جس کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی انتہائی سخت کر دیئے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق لیور پول کے تقریباً ساٹھ ہزار شائقین جن میں اکثریت ایسے شائقین کی ہے جن کے پاس ٹکٹ بھی نہیں ہیں پیرس پہنچ چکے ہیں ، گزشتہ پانچ سیزن کے دوران یہ تیسرا موقع ہے کہ لیور پول کی ٹیم چیمپئنز لیگ کے فائنل تک پہنچی ہے ، دوسری جانب ریال میڈرڈ کی ٹیم اس سے قبل 13 مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت چکی ہے جبکہ آج وہ یہ اعزاز 14 ویں بار جیتنے کیلئے بھی پرعزم ہے، پیرس میں سکیورٹی اداروں نے فائنل سے قبل، میچ کے دوران اور میچ کے اختتام پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سٹیڈیم آنے والے شائقین کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ کسی طرح کی بھی غلط حرکت انہیں سٹیڈیم سے باہر لے جاسکتی ہے اور مستقبل میں بھی ان پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔فائنل میچ برطانوی وقت کے مطابق رات آٹھ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست