ڈگری لینے کے بعد سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ایچ ایم سی ہاسٹل میں موت

ویب ڈیسک: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سپیشلائزیشن کرنے والے ڈاکٹر کی ہاسٹل میں موت ہوگئی ہے ڈاکٹرز ہاسٹل میں مردہ حالت میں پائے جانے والے ڈاکٹر نے موت کے دن ہی کانووکیشن میں گورنر خیبر پختونخوا سے ڈگری وصول کی تھی اور انہیں دوسرا دن نصیب نہیں ہوا پولیس نے ڈاکٹرکی لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے
مرنے والے ڈاکٹر کا نام فضل اللہ بتایا گیا ہے وہ شانگلہ کا رہائشی تھا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انستھیزیا سپیشلسٹ کی ٹریننگ کی تھی لاش کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر فضل اللہ کو کارڈیک اریسٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے دوسری جانب پولیس نے بھی اس معاملے میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ