کترینہ اداکاری کیساتھ کاروبار میں بھی ایوارڈ جیت گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی دیگر سٹار کی طرح اداکاری کے ساتھ ساتھ سائیڈ بزنس کو اپنا رکھا ہے، جلد کی خوبصورتی کیلئے اداکارہ نے کے بیوٹی کےنام سے کاسمیٹکس کا کاروبار شروع کر رکھا ہے۔ یہ اداکارہ کی اپنی ذاتی تخلیق ہے جس کی کامیابی کا اندازہ اس برانڈ کی مسلسل دوسرے سال برانڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا ہے۔
ایوارڈ جیتنے کے فوراً بعد کترینہ نے اس سنگ میل کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اس برانڈ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ کترینہ کیف کیلئے بھی متعدد انٹر پرینیور آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
کترینہ کیف کے کم بیک کے منتظر مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہےکہ وہ ٹائیگر 3 سے دھماکے دار انٹری دینے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی