کرسمس پر گرجا گھروں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

کرسمس پر گرجا گھروں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پشاور میں کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ان کی سیکورٹی کاآڈٹ شروع کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں مزید سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں ایس پی حیات آباد ڈاکٹر محمد عمر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پشتخرہ میں واقع مختلف چرچز کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی آڈٹ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر چرچز کے اطراف میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس بلا تفریق رنگ و نسل اقلیتی برادری کی سیکورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لا رہی ہے ۔ دیگر مذاہب سے وابستہ افراد کے ساتھ مساوی سلوک اور برتائو سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اے ایس پی نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند