کرکٹ آسٹریلیا کا ایک بار پھر افغانستان کیساتھ کھیلنے سے انکار

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان میں انسانی حقوق کی ناقص صورت حال کے باعث سیریز ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کھیلوں میں خواتین کی بھرپور شمولیت کا حامی ملک ہے جبکہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بگڑتی صورت حال پر انہیں تشویش ہے۔
اسی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد تیسری بار کھیلنے سے انکار کیا۔
دونوں ٹیموں کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز اگست میں یو اے ای میں شیڈول تھی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف