کمپنیوں نے ادویات 40 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز پیش کردی

ویب ڈیسک : ادویہ ساز کمپنیوں نے4سو سے زائدلازمی ادویات سمیت اپنی ہزاروں مصنوعات کی قیمتوں میں40فیصد کے اضافے کا مطالبہ کردیا ہے اس مطالبہ کی روشنی میں وفاقی حکومت کی جانب سے18ممبران پر مشتمل نظر ثانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے کمیٹی میں نرخوں پر غور کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیسن کمپنیوں نے چارسالوں میں اپنی ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک کا اضافہ کیاہے اور اب مزید 40 فیصد اضافے کا مطالبہ ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا گیا ہے
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں نرخوں پر نظر ثانی کے بعد70ہزار ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے جن میں چار سو کے لگ بھگ وہ دوائیاں بھی شامل ہیں جو جان بچانے کیلئے ہسپتالوں میں تجویز کی جارہی ہیں اس وجہ سے میڈیسن مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے اور جلد مذکورہ ادویات نرخ بڑھانے کیلئے مارکیٹ سے غائب کردیاجائے گا جس سے قیمتیں بڑھنے کے ساتھ اس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد