کوچ گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے راہیں جدا کرلیں

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونےلگا، ورلڈ کپ 2023ء میں گرین شرٹس کی بحیثیت کوچ خدمات انجام دینے والے گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔
سوشل میڈیا لپیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈبرن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزار وقت شاندار رہا، اب راہیں جدا ہونے کا وقت ہے۔
گرانٹ بریڈبرن نے مزید بتایا کہ 5 سال کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا اور اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملا بلکہ خود مجھے بھِ بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس پر مجھے فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے