گرم مرطوب اضلاع

پشاور، گرم مرطوب اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں، معمولات زندگی متاثر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے گرم مرطوب اضلاع ایک مرتبہ پھر سے سخت دھندکی لپیٹ میں آگئے ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک یہ صورتحال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
گرم مرطوب اضلاع میں‌شدید دھندسے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور میدانی اضلاع بشمول پشاور میں درجہ حرارت معمول سے کئی سینٹی گریڈ نیچے گر گیا ہے جبکہ بالائی اضلاع میں منفی تین سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے سڑکوں پر حد نگا صفر ہوکر رہ گئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پرگاڑیوں کی تعداد کم رہی دوسری جانب موٹروے کو بند کردیا گیا تھا اور جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود ریکارڈ کیا گیا جبکہ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید دھند چھائی رہی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں دو مکانات پر اسرائیلی بمباری، 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید