مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

گورنر اسمبلی اجلاس طلب نہیں کرسکتا،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرسکتا، گورنر کے پاس صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر کو درخواست کرنے کا اختیار ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی اجلاس معاملے پر مشیر اطلاعات نے درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کی جانب سے خط قانونی، آئینی اور پارلیمانی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ اجلاس طلب کرنا اور ایجنڈا تیار کرنے کا اختیار اسپیکر کا ہوتا ہے گورنر کو سیاسی تنازعات اور مسائل کھڑے کرنے کی پرانی عادت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کو اپنی پرانی عادت سے اب نجات حاصل کرنا چاہیے وقت آچکا ہے کہ گورنر باعزت طریقے سے مستعفی ہوجائے گورنر اپنا عہدہ کسی اہل شخص کے سپرد کریں جو انکی طرح قانون اور آئین سے نابلد نہ ہوں۔
گزشتہ سال اسمبلی تحلیل ہونے کے دوران گورنر نے آئینی ذمہ داری کے بجائے سیاسی ہتھکنڈے اور حربے استعمال کرکے سیاسی مسائل پیدا کئے ،گورنر خیبر پختونخوا نے آج ایک بار پر سیاسی تنازعات کھڑے کردیئے۔
خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر ایک نیا پنڈورا باکس پیدا کرنے کی کوشش کی ہے صوبائی حکومت اور اسپیکر اسمبلی اس مسئلے پر قانونی رائے لے رہے ہیںقانونی رائے لینے کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک