نوشہرہ میں سیلاب کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ہائیڈرولوجی ڈویژن خیبرپختونخواہ نے دریائےکابل میں ہائی لیول سیلابی ریلہ گزرنے کی وارننگ جاری کردی۔
دریائےکابل کے قریب رہائش پذیر علاقوں خصوصا گڑھی مومن، نوشہرہ کلاں، اکوڑہ خٹک اور دریائےکابل سے ملحقہ دیگر علاقوں کے رہاٸشی کو پہلے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کری دی گئی۔
ہائیڈرولوجی ڈویژن خیبرپختونخواہ کے مطابق دریائےشاہ عالم میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سےدریائے کابل میں بھی پانی کا بہاو معمول سے بڑھتا جارہا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر کل صبح 4 سے 6 بجے کے درمیان پانی کا بڑا ریلہ گزرے گا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر دریاکابل کے قریب رہائشی افرادکے گھروں میں سیلابی پانی داخل ہو سکتا ہے۔
سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظردریائےکابل کے قریب گڑھی مومن، نوشہرہ کلاں، اکوڑہ خٹک اور دیگر ملحقہ علاقوں کے علاقوں کے رہائشی افراد مال مویشیوں اور دیگر ضروری سامان محفوظ مقامات پر منتقلی کا ارلٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو1122کی ہیلپ لائن یا ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے کنٹرول روم نمبر 09239220098/99 پرفوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی