jhagra

ہسپتال اور سکول صرف بنانا ہی نہیں انہیں چلانا بھی ہے. تیمور سلیم جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہسپتال اور سکول صرف بنانا ہی نہیں انہیں چلانا بھی ہے، اعلی تعلیم کے وزیر سے جامعات کو درپیش مالی مشکلات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، مالی معاملات میں بہتری لانے کے لئے کچھ اصلاحات حکومت اور جامعات کو لانے ہونگے.

پوری دنیا کورونا کی پہلی دوسری اور تیسری لہر کی لپیٹ میں ہے، 102 سال کے بعد وبا اس طرح کی وبا آئی ہے، کورونا کے سدباب کے لئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں جس کے نتائج سامنےہیں. شادی ہالز اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر اقدامات سے کورونا کے سدباب میں مدد ملی ہے، نظام صحت متوازن رہے تو کسی بھی بیماری سے لڑنا ممکن ہے، رواں سال کورونا کا انفیکٹ کم ہوگا.

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

کورونا کے سدباب کے لئے بہت سے فیصلے قومی سطح پر ہو رہے ہیں، کورونا سے بچاو کی پہلی ویکسین ہیلتھ ورکرز اس کے بعد بزرگ شہریوں کو فراہم کی جائے گی، صحت عامہ کے مراکز کو سولر آئزیشن میں تبدیل کررہے ہیں. ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل کو چین کی ثقافت سے آگہی حاصل ہو، سی پیک ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انویسمنٹ ہے، 2 ہزار میگا واٹ کا سکی کناری بجلی کا منصوبہ اور رشکئی صنعتی زون جیسے میگا پراجیکٹ شامل ہیں.

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

رشکئی صنعتی زون سے ڈیڑھ سے دو لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی، نوجوان نسل کو روزگار میسر ہوگا، چین اور پاکستان کے خصوصی تعلقات ہیں، چائنہ ونڈو سنٹر کا قیام خوش ایند ہے، حکومت اس طرح کے مراکز کے ساتھ بھرہور تعاون کرے گی، یہاں پر چین کی زبان بھی سکھائی جاتی ہے جو کہ خوش آئند ہے.