مولانا فضل الرحمن

ہماری آزادی داؤ پر لگی ہوئی ہے‘مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری آزادی داؤپر لگی ہوئی ہے‘ ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟ ہمارے اکابرین نے ملک کیلئے قربانیاں دیں مگر ان کی کردار کشی کی گئی۔
مردان میں حفظ القرآن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہم بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ‘ بیرونی ایجنٹ توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔
ہم نے مدرسے میں جو کچھ سیکھا ہے ہم اس پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہماری سیاست معیشت بھی دباؤ میں ہے، صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کر رہی ہیں اس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، 20 سال تک افغانستان کیلئے کچھ نہیں کیا، مدرسے کا استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے مگر اس کا اختیار ہمارے پاس نہیں، جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع