Daily Mashriq


پاراچنار دھماکہ،24 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،

پاراچنار دھماکہ،24 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،

ویب ڈیسک:پارا چنار کے مرکزی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں  24 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پارا چنار کے مرکز میں واقع بازار میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب نور مارکیٹ  میں خواتین کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔دھماکہ اتنا شدید تھاکہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ پولیٹکل انتظامیہ نے دھماکے میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہیں جبکہ اسی سے زائد زخمی ہیں آرمی کے ہیلی کاپٹر نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کردیا  جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا  ۔ذرائع کے مطابق دھماکہ کار میں رکھے بارودی مواد کے ‍‍  ذ ریعے ہوا۔

متعلقہ خبریں